Young Generation of Pakistan
کچھ دن پہلے اسلام آباد میں ایک نو بیاہتا جوڑا منظر عام پر آنے کے بعد پبلک میں بہت پذیرائی حاصل کر گیا جسکی وجہ یہ تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی بہت سادگی کے ساتھ کی اور بجائے اسکے کہ شادی کی تقریب اور فضول رسومات میں بے جا پیسہ خرچ کرنے کی بجائے انہوں نے سادگی کے ساتھ نکاح کرنے کے بعد 10 سے 15 رشتہ دار و احباب کو کھانا کھلایا اور اسکے بعد انہوں نے اگلے دن بہت سا کھانا پکوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر جہاں تک ہو سکا مستحقین کو کھانا پہنچایا اور زیادہ سے زیادہ غرباء کو اس سے مستفید کیا –
طلحہ اور کومل سے انٹرویو پر پتہ چلا کہ انہوں نے بہت بھاری اور فینسی جیولری اور ملبوسات بھی شادی پر استعمال نہیں کیے کیونکہ وہ اسکو مکمل طور پر پر سادگی کی ایک مثال بنانا چاہتے تھے – طلحہ نے انٹرویو میں کہا کہ انکو بہت عرصہ پہلے سے ہی یہ شوق تھا کہ وہ اپنے والدین پر اپنی شادی کے اخراجات کا کا بوجھ نہ ڈالیں مگر انکو اس بات پر بھی خوشی ہوئی ہے کہ انکی اہلیہ کومل اور انکے والدین نے بھی اس میں انکا ساتھ دیا اور انکو پذیرائی ملی –
نو بیاہتا جوڑے نے کہا کہ پاکستان میں اب وقت ایسا آ گیا ہے کہ سب لوگوں کو اسی طرح سے شادی بیاہ کے فنکشن کرنے چاہئیں تاکہ سب مل کر اس رجحان کو پروان چڑھائیں – چنانچہ جہاں جلال سنز اور ماسٹر ٹائلز نے اتنی دھوم دھڑکے دار شادی کی تقریبات پر اتنی تنقید بٹوری وہیں اس جوڑے نے ایسی سادگی کہ مثال قائم کر کے کافی پذیرائی حاصل کی –