WhatsApp update-2018

واٹس ایپ اب سولہ سال سے کم عمر بچے استعمال نہیں کر سکیں گے.

WhatsApp update-2018

واٹس ایپ اب سولہ سال سے کم عمر بچے استعمال نہیں کر سکیں گے. ٹیکنالوجی کی دنیا سے تازہ خبر یہ ہے کہ یورپین یونین کے ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق اب واٹس ایک پہ بھی ہوگا جس کے تحت اب سولہ سال سے کم عمر کے نوجوان واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اطلاعات کےمطابق واٹس ایپ جب سے فیس بک نے خریدا ہے اس کے ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین دن بدن بہتری کی جانب بدل رہے ہیں ۔مستقبل قریب میں اس سلسلے میں اور بہتری آنے کی توقع ہے خاص طور پہ مختلف ممالک اپنے قوانین کے لحاظ سے ان پالیسیوں سے مستفید ہوں گے اور عوام کو بھی اسکا شعور دیں گے ۔
جہاں تک پاکستان کاتعلق ہے یہاں اس معاملے میں کافی بہتری کی گنجائش باقی پے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں خواندگی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے عوام نے اور خاص طور پہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا بہت غلط استعمال کیا ہے جسکے سد باب کے لئے اس قسم کے قوانین کی پیروی کرنا بہت ضروری ہے ۔

error: Content is protected !!