Whatsapp Scams
خبردار! اب نہ صرف واٹس ایپ بلکہ آپکا مکمل اینڈرائیڈ صرف ایک یا دو واٹس ایپ میسجز سے تباہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا سے موصول شدہ اطلاع کے مطابق مندرجہ ذیل تصویر یا اسی قسم کے ملتے جلتے الفاظ پہ مشتمل ٹیکسٹ پہ جونہی صارف کلک کرتا ہے اسکے سامنے کالے رنگ کا ایک واضح ڈاٹ آ جاتا ہے ۔ اس پر کلک کرتے ہی صارف کا واٹس ایپ ہینگ ہو جاتا ہے اور اس کے بعد زیادہ تر تو اینڈرائیڈ ہی تباہ ہو جاتا ہے ۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ابھی تک اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکالا جاسکا ۔ تاہم پبلک سروس میسجز کے ذریعے اس بات کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک اس مسئلہ کا کوئی حل نہی نکلتا ایسے کسی بھی میسج کو کلک نہ کریں۔