easy weight loss tips

موسم گرما میں وزن کم کرنے کے لئے بہترین پانچ مشروب

وزن کم کرنے کا طریقہ

بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وزن کم کرنے کا بہترین وقت موسم گرما ہوتا ہے ۔ چربی پگھلانے کی ورزشوں کے ساتھ ساتھ آپ بہت سے ایسے مشروبات استعمال کر سکتے ہیں جو صحت کے لئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی گارنٹی بھی دیتے ہیں ۔موسم گرما اس لحاظ سے بھی اس مقصد کے لئے موزوں ہے کہ اس میں بہت زیادہ پانی پینے کی گنجائش ہوتی ہے اور بہت زیادہ پانی پینا صحت کے لئے بہت اچھا ہے ۔ بسا اوقات بہت پانی بالکل خام شکل میں پینا مشکل ہی نہیں بورنگ بھی ہو جاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ مختلف قسم کے فلیورڈ مشروبات استعمال کئے جائیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیں اور اور صحت کو بھی اچھا بنائیں ۔ ان میں سے پانچ مشروبات یہ ہیں:
1- لیموں پانی: پانی میں لیموں نچوڑ کر پینا تو بہترین طریقہ ہے ۔اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ یہ جسم سے چربی تیزی سے پگھلانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ چار گلاس پانی میں دو لیموں نچوڑ کر وقفے وقفے سے پی لیں تو اس سے بہت جلد وزن کم ہوا ہے اور جسم میں وٹامن سی کی کمی نہی ہوتی –
2 – گرین ٹی: زمانہ قدیم سے گرین ٹی وزن کم کرنے کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ناصرف جسم سے فالتو مادوں کے اخراج کا سبب بنتے ہیں بلکہ نظام ہضم کو بھی بہتر بناتے ہیں ۔دن میں چار کپ گرین ٹی وزن کم کرنے کے لئے بہت بہترین مشروب ہے ۔
3 – کافی: کافی نہ صرف وزن کم کرنے کے لئے اچھی چیز ہے بلکہ اس سے دل کے امراض اور ذیابیطس سے بھی کافی حد تک نجات ملتی ہے ۔ ایک اچھے لائف سٹائل میں تین کپ کافی روزانہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ گرمیوں میں کافی کم ٹمپریچر میں بھی لی جاسکتی ہے ۔ 4 – پودینہ قہوہ: پودینہ کی اہمیت سے کون واقف نہیں ۔ یہ صدیوں سے سکن کے خوبصورتی کے مقصد کے لئیے استعمال ہوتا آرہا ہے ۔ وزن کم کرنے کے لئے گرمیوں میں اس سے اچھی چیز ہی نہی ۔ ایک کپ پانی میں کچھ پودینہ کی پتیاں ابال لیں ۔اور اس کو ٹھنڈا کر کے پئیں ۔ وزن جلدی سے جلدی کم ہوگا اور جسم کی اندرونی صفائی بھی ہو گی ۔ 5 – دار چینی: دار چینی ایک بہت عام سا مصالحہ ہے جو با آسانی اور سستا مل جاتا ہے ۔ ایک کپ پانی میں ایک دار چینی کا ٹکڑا ابال کر اسکو ٹھنڈا کر کے پیئں ۔ دن میں تین بار پینے سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملے گی اور اسکے علاوہ صحت بھی اچھی ہو گی ۔

error: Content is protected !!