wazir azam imran khan

وزیر اعظم عمران خان نے نیا علان کر کے سب کو حیران کر دیا

وزیر اعظم عمران خان

کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی وزیر اعظم نے آج بروز سوموار قومی سطح پر خطاب کرتے ہوےء میڈیا کو بتایا کہ اب تک ملک کی معاشی ترقی کے لیے کئے جانے والے اقدامات میں ایک بہت بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وہ ہے قدرتی تیل اور گیس کے ذخائر ـ وزیر اعظم نے بتایا کہ تیل اور گیس کے یہ قدرتی ذخائر کراچی کے قریب سمندر نیچے موجود ہیں اور انکی دریافت ملکی معیشت کے کیے ایک بہت بڑا سنگ میل ثابت ہو گی ـ

انہوں نے یہ بھی کیا کہ ان ذخائر کے قابل استعمال ہونے کے بعد پاکستان کو تیل بیرونی ممالک سے خریدنے کی ضرورت درپیش نہیں ہو گی کیونکہ یہ ذخائر بہت بڑے حجم پر مشتمل ہیں ـ ماہرین کے مطابق قدرتی گیس اور تیل کے یہ ذخائر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہونے کے ساتھ ساتھ برآمد کرنے کے بھی کام آ ئیں گے ـ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ نہ صرف ان ذخائر کی دریافت کے بعد ان پر بھرپور کام شروع کر دیا جائگا بلکہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر پالیسی تشکیل دی جائیگی

تا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کرپشن اور بد عنوانی کے مواقع نہ پیدا ہوں اور حکومت مکمل طور پر ان وسائل کو ملک و عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرے ـ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ ذخائر پاکستان کی صنعتی ضروریات کا ایک بہت بڑا حصہ پورا کرتے نظر آتے ہیں ـ ان کے استعمال سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہتری آےء گی اور بالواسطہ طور پر زراعت بھی بہتر ہو گی ـ

error: Content is protected !!