وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ کے بہت سے طریقے زیر استعمال ہیں لیکن سوپ ڈائٹ کا سب سے بڑا فایدہ یہ ہے کہ اس سے غذائیت پوری رہتی ہے اور وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ انسان میں کمزوری , بال گرنے اور جلد کے مسائل پیدا نہیں ہوتے – سوپ ڈائٹ کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر جیسی موذی بیماری کے مریض کے لیے بہت مفید ہے. پانچ سوپ ریسپیز درج ذیل ہیں جن سے ہر موسم میں استفادہ کیا جا سکتا ہے:
چکن سوپ 1
چار گلاس پانی، ایک پاؤ چکن، نمک ،کالی مرچ پانی میں چکن کو دھو کر ڈالیں اور آہستہ آنچ پر پکنے دیں-جب پانی دو گلاس رہ جائے تو اسکو اتار لیں اور ہلکا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کر پئیں – یہ سوپ دن میں چار بار اتنی ہی مقدار میں لیا جا سکتا ہے-
2- ویجیٹبل سوپ
چکن 100 گرام, بند گوبھی 50 گرام، گاجر 20گرام ، شملہ مرچ 10 گرام ، نمک، کالی مرچ تین گلاس پانی ابلنے کے لیے رکھیں اور اس میں چکن ڈالیں- جب چکن آدھ گھنٹہ پک جاے تو اس میں سبزیاں ڈالیں- دس مِنٹ تک اسکو اتار لیں-نمک اور کالی مرچ ڈال کر انجوائے کریں-
3- ٹماٹو سوپ
چار ٹماٹر ، چار گلاس پانی ، نمک کالی مرچ، سویا ساس ، سفید سرکہ پانی میں ثابث ٹماٹر ڈالیں اور ابلنے رکھیں- آدھ گھنٹے کے بعد اسکو اتار لیں – اس میں سے ٹماٹر نکال لیں اور انکو چھیل کر چھلکا اتار لیں- اب ٹماٹر کو گرائینڈ کر لیں اور خان کر چوبارہ پین میں ڈال کر دس منٹ کے لیے پکالیں – پھر اس میں حسب ذائقہ اجزا مکس کر کے انجوائے کریں-
4- دال سوپ
دال مسور دھلی ہوئی 100گرام ،چار گلاس پانی لہسن تین جوے ، ثابت کالی مرچ ، ادرک 10گرام ، پیاز دس گرام ، نمک
سب اجزاء کو مکس کرلیں اور پکنے رکھ دیں- جب ایک گھنٹہ گزر جاے تو اسکو اتار لیں اور چاہیں تو ہرا دھنیا گارنش کرکے انجوائے کریں-
5- تھائی سوپ
200 گرام چکن ، چار گلاس پانی، نمک، کالی مرچ، دھنیا، لیموں ، چکن کو دھو کر پانی میں ڈال کر ابلنے رکھ دیں- آدھ گھنٹے کے بعد اس کو اتار لیں – پھر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال لیں اور گوشت کے ریشے کر لیں- پھر اس میں لیموں نچوڑیں اور دھنیا ہری مرچ گارنش کر لیں – یہ سوپ صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے اور جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت اچھے ثابت ہوتے ہیں – سردیوںمیں انکا استعمال اور بھی مزہ دیتا ہے –