نیم کا سوپ اور سیریل
سمارٹ رہنا آج کے دور میں ہر انسان کی ہر دل عزیز خواہش ہے. سب اپنے آپ کو خوبصورت اور سمارٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں، لیکن آج کے دور میں خود کو سمارٹ رکھنا بہت مشکل کام ہے لیکن وزن کم کرنے اور خود کو سمارٹ رکھنے کے لئے قربانی بہت کم ہی لوگ دیتے ہیں. نیم میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن کم کر کے آپ کے جسم میں اضافی فیٹ جمع ہونے سے روکتا ہے. کڑوا تو ہوتا ہے لیکن فائدے کے اعتبار سے بہت اچھا ہوتا ہے. نیم کا سوپ اور سیریل آپ کے وزن کو کم کر کے آپ کے خون کو صاف کرے گا جس سے آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوگا.
نیم کا سوپ: پانی دو کپ، نیم کے پتے ایک مٹھی، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چٹکی، کالی مرچ ایک چٹکی،…اب دو کپ پانی ابال لیں. اس میں نیم کے پتے دھو کر ڈالیں. لیموں کا رس اور ایک ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں. اب ان سب کو اچھی طرح مکس کر لین. ناشتے سے پہلے، دوپہر کھانے سے پہلے اور رات کھانے سے پہلے نیم گرم پی لیں. ہر کھانے سے پہلے دو کپ پینے سے باڈی ڈیٹوکس ہوگی . اور اضافی فیٹ ختم ہوگا.
سیریل: اوٹ سیریل ایک کپ، نیم کے پتوں کا پیسٹ ایک چمچ، میٹھی دانہ آدھا چائے کا چمچ، نیم کے پتے دھو کر پیس لیں. ان تمام اجزاء کو ملا کر صبح ناشتے میں لیں.مٹھاس کے لئے شہد ملانا چاہیں تو ملا سکتے ہیں. ذائقے کے لئے دہی، پھل یا خشک میوہ جات بھی ملا سکتے ہیں….