Urdu News 2008

MGM Grand Las Vegas Hotel

امریکہ میں مجود ایم جی ایم گرینڈ لاس ویگاس ہوٹل کمپلیکس دنیا کا تیسرا بڑا ہوٹل ہے. جس میں موجود کمروں کی تعداد 6852 ہے. 1993 میں اس ہوٹل کا آغاز ہوا تھا اس وقت یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل مانا جاتا تھا. ایم جی ایم گرینڈ کی 30 منزلہ مرکزی عمارت میں 514 کمرے ہیں. 90 کی دھائی سے قبل اس ہوٹل کو “مرینہ” “اور ایم جی ایم مرینہ” کے نام سے پہچانا جاتا تھا. 1990 میں ہوٹل کو کمپلیکس کی شکل دینے کے لئے اس کی توسیع کی گئی اور اس کا نیا نام “ایم جی ایم گرینڈ” رکھ دیا گیا. مرکزی بلڈنگ کے 4000 سے زیادہ کمروں کا کرایہ 79 ڈالرز سے 500 ڈالرز (7000 ہزار 281 روپے سے 5،415 پاکستانی روپے) یومیہ ہے.
12 مئی 2006 کو ایم جی ایم گرینڈ کی نئی عمارت دی سگ نیچر کی بنیاد رکھی گئی. دی سگ نیچر 38 منزلہ تین عمارتوں پر مشتمل ہے جبکہ ہر عمارت میں 576 عالیشان کمرے ہیں. یہ کمرے نہ صرف کرائے پر دئے جاتے ہیں بلکہ ان کو فروخت بھی کیا جاتا ہے. دی سگ نیچر کے کمروں کی قیمت 450،000 امریکی ڈالرز سے 20 لاکھ امریکی ڈالرز تک ہے. اس میں مصنوئی آبشاریں، دریا اور تالاب ہوٹل کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں.
ہوٹل کے ساتھ مختلف نائٹ کلبز، تھیٹرز، لائیو شوز، ریسٹورنٹس، کیسینو، اسپا اور دیگر تفریحات توجہ کا مرکز بنتی ہیں. 2006 تک”ایم جی ایم گرینڈ” دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل رہا-

error: Content is protected !!