smartphone without wifi

سام سانگ نے بچوں کیلئے جدید سمارٹ فون متعارف کرا دیا

دنیا کی بہت بڑی موبائیل فونز کمپنی سام سنگ نے کچھ روز پہلے ایک بہت بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے جس سے سمارٹ فونز کی دنیا میں بڑا انقلاب آنے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق سام سنگ کمپنی مستقبل قریب میں ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جو وائی فائی سے پاک اور بچوں کے استعمال کے لئے نہایت موزوں اور مناسب ہو گا ۔ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فون بالخصوص طلباء کی ضروریات اور معیار زندگی کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ اس فون کے فیچرز بہت جدید نوعیت کے ہونے کے با وجود اس میں نیٹ براوزنگ کی سہولت موجود نہیں ہو گی کیونکہ اس کا مقصد پی وائی فائی کے بے جا استعمال کی روک تھام اور اس کے نقصانات سے نئی نسل کو بچانا ہے اور اسکے علاوہ بچوں اور بوڑھوں کو اس کی نقصان دہ شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔

error: Content is protected !!