سیف سٹی پراجیکٹ کے ٹریفک منظم کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے عملی اقدامات کی میں سے ایک ہائی ویز پر کیمرے نصب کرنا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر ٹریفک قوانین کو مناسب اور موثر طریقے سے عمل میں لانا ہے مگر اس لائحہء عمل کے جہاں کچھ اچھے نتائج سامنے آےء ہیں وہیں ایک بڑی اکثریت نے یہ راےء بھی قائم کی ہے کہ اسکی وجہ سے عوام کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے ـ عوامی راےء کے مطابق ہائی ویز پر نصب کیمروں سے لی گئی تصاویر میں زیادہ تر خواتین کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوے حضرات کو فوکس کیا گیا ہے جو کہ انکی نجی زندگی پر اثرات مرتب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے ـ بالخصوص سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے وائرل ہونے کی وجہ سے سیف سٹی کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےـ اس حوالے سے عوامی راےء کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ مرد حضرات ڈرائیونگ سیٹ پر اپنی شریک حیات کے ساتھ ہیں انکی پرائیویسی بھی لیک ہوتی ہے چنانچہ اس قانون پر نظر ثانی کی ضرورت موجود ہے ـ