ٹور ڈی خنجراب : دنیا کی بلند ترین سائیکل ریس

گزشتہ دنوں پاکستان میں سائیکلنگ کے ایک بہت بڑی تقریب ٹوور ڈی خنجراب  کا  انعقاد کیا گیا ـ اس تقریب کو منعقد کرنے کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت نے پاکستان سائیکلنگ  فیڈریشن کی خدمات لیں اور اس کا انعقاد کیا ـ اس میں اندرون اور بیرون ملک اے ساءیکلسٹس کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ـ اس کے منتظمین کا دعوٰی ہے کہ جس اونچائی سے ٹور ڈی فرانس کی سائیکل ریس شروع ہوتی ہے ، اسکی اونچائی اُس سے زیادہ ہے ـ اس ریس کے چاروں مرحلے بہت مشکل تھے جن کی تفصیل یہ ہے:

۱ ـ گلگلت سے راکا پوشی 

۲ـ راکاپوشی سے دوئیکر 

۳ـ دوئیکر سےسوست 

۴ ـ سوست سے خنجراب

بلاشبہ اس ریس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ـ اس پورے راستے کے دوران اور خاص کر اخری مرحلے میں راستے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اونچائی سے آکسیجن کی کمی سے سائیکل سواروں کو مشکل پیش آتی ہے  ـ   

یہی وجہ ہے کہ اس ریس کو  سب سے بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے ـ اس ریس کاـسب سے بڑا چیلنج ہی یہ ہے کہ یہ سطح  سمندر سے پندرہ سو کلومیٹر کی بلندی سے شروع ہوتی ہے  اور پورا راستہ کہیں بھی یہ نیچے نہیں جاتی بلکہ سائیکل سوار کو مستقل بلندی کی طرف چلتے چلے جانا ہوتا ہے ـاس ریس کا آخری دن سب سے مشکل ہوتا ہے ـ  یہی وجہ ہے کہ اس ریس کو بہت سے غیر ممالک کے ساءیکل سواروں نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اس میں حصہ لیا ـ

tour de khunjerab urdu news

گو کہ ابھی یہ ریس اتنی معروف نہیں مگر منتظمین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی انفرادیت اور اچھے انتظامات کی وجہ سے یہ ٹور ڈی فرانس سے بازی لے جاءیگی ـ 

error: Content is protected !!