today urdu news pak

پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم آج سے شروع

آج مورخہ 15 اکتوبر 2018 سے پنجاب میں انسداد خسرہ مہم شروع ہو گی جو 27 اکتوبر تک جاری رہے گی ـ اس مقصد کے لیے اس بار 15000 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ سب مل کر اس قومی نوعیت کے کام میں بھر پور حصہ لیں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں ـ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان 15000 ٹیموں کو سب علاقے سونپ دیے گیے ہیں ـ ویکسین سرنجز اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو بھجوا دیا گیا ہے ـ ڈاکٹر یاسمین نے عوام.سے اپیل کی ہے کہ ایک کروڑ نوے لاکھ (19000000) بچوں کو پولیو سے بچانے کے اس مقصد میں عوام گوورنمنٹ کا ساتھ دیں کیونکہ یہ سب پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے ـ پنجاب کے گنجان آباد اضلاع جن میں پہلے نمبر پر لاہور ہے، میں اب تک پولیو کے کئی کیسز سامنے آ ے ہیں جو کہ مستقبل کے لیے پھر ایک خطرے کی گھنٹی ہے ـ چنانچہ اس بار پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا فرض ہے کہ وہ ان ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں..

error: Content is protected !!