طاہرہ حبیب جالب
اردو کے نامور انقلابی شاعر حبیب جالب جن کی شاعری نے ایک دور میں انقلاب کی بنیاد رکھی، کی بیٹی طاہرہ جالب آجکل اپنا معاش ٹیکسی چلا کر کمانے پر مجبور ہیں ـ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ انکے والد کے انتقال کے بعد انکی والدہ کو مبلغ 25000 روپے ماہانہ وظیفہ ملتا تھا جو کہ 2014 میں شہباز شریف کے دور میں بند کر دیا گیا ـ انکے کہنے کے مطابق وظیفہ انکی والدہ کے انتقال سے پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا ـ یہ وظیفہ شعرا و ادبا کے کھاتے سے ادا کیا جاتا تھا ـ
تاہم انکا کہنا ہے کہ چونکہ محنت میں کوئی عار نہیں اسلئے انہوں نے بینک سے قرض لے کے ایک ٹیکسی خریدی اور نجی کمپنی کے لئے بطور کیپٹن سروس شروع کی ہے اور اب وہ اپنا معاش کمانے کے قابل ہیں ـ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہییے کہ شعراء وادبا ء کے لیے ایسے پروگراموں میں توسیع کرے نہ کہ انکو بند ہی کر دیا جاےء ـ
حبیب جالب کے انتقال کے بعد ملک میں اور ایسی کئی شعرا گزرے جنہوں نے آخری وقت بہت کسمپرسی میں گزارا ـ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس طبقے کو مناسب سہولیات دے کر انکا حق احسن طریقے سے ادا کرے ـ