سری دیوی کاپور
انڈیا کی مشہور زمانہ اور ہر دلعزیز اداکارہ سری دیوی جن کا انتقال دوبئی کے ایک بڑے ہوٹل میں فروری 2018 میں ہوا تھا، اپنے پیچھے بہت یادیں اور کرداروں سے بھر پور کیرئیر چھوڑ کر گئیں۔ انکے شوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دھرم پتنی کی یاد میں انکی زندگی پہ ایک یادگار اور بڑی فلم بنائیں گے جس میں انکی شخصیت کے تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جائیگا۔ بونی کپور ہندوستان کے بہت بڑے ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جن کا کام پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ وہ اس فلم کے پراجیکٹ کو لے کر کافی پر امید ہیں۔
اسکے علاوہ انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کی یاد میں ایک میوزیم بھی تعمیر کریں گے جس میں انکی ذات سے متعلقہ بہت ساری چیزیں، یاداشتیں اور انکے کام کا ریکارڈ بھی ہو گا۔ یاد رہے ، بونی کپور کو اپنی دھرم پتنی سے بہت محبت تھی اور اس جوڑے نے بہت اچھی زندگی گزاری ۔