مچھلی: 500 گرام، پیسا ہوا زیرہ: 2 چمچ، سرخ مرچ حسب ذائقہ، پیاز: ایک عدد، سلاد کے پتے: ( باریک کاٹ لیں)، چھوٹا کدو: ایک عدد ( چھیل کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، ہرا دھنیا: تین چمچ ( باریک کاٹ لیں)
اسپائسی فش بنانے کی ترکیب:
تمام مصالحوں کو مچھلی پر اچھی طرح چھڑک لیں. ایک فرائی پین میں تیل گرم کریں اور مچھلی تل لیں. مچھلی جب سنہری ہو جائے تو اسے نکال کر الگ رکھ لیں. مچھلی تلنے کے بعد اسی فرائی پین میں پیاز اور سلاد کے پتے ڈال کر انہیں بھی سنہرا کر لیں.
اب اس پین میں تلی ہوئی مچھلی اور کدو کے ٹکڑے شامل کر کہ اس کو ملائیں ہرا دھنیا اور کالی مرچ حسب ضرورت چھڑک دیں اور نمک بھی حسب ذائقہ ڈال لیں. گرما گرم مچھلی نوش فرمائیں.