social-media-marketing in urdu

سوشل میڈیا کے حیران کن اثرات

آج کے تیز رفتاردور میں جہاں ہر فرد کو اپنے اپنے مقاصد کے حصول نے اتنا مصروف کررکھا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر جاننے والوں سے ملنے کا وقت بھی بمشکل ہی نکال پاتا ہے وہاں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائیٹس نے ایک دوسرے کو اس طرح جوڑ رکھا ہے کہ ہمیں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی پل پل کی سرگرمیوں کا بخوبی اندازہ ہوتا رہتا ہے۔ در اصل اگر ایمانداری سے جائزہ لیا جاۓ تو آج کے تیز رفتار دور میں سماجی رابطوں کی ان ویب سائیٹس نے ہم سب کی زندگیوں میں بہت بڑی جگہ لے لی ہوئی ہے کیوں کہ ان کے زریعے ہی بہت سے لوگ اپنے بیس بیس سال پرانے دوستوں سے دوبارہ رابطے میں آ سکے ہیں۔ نہ صرف پرانے دوستوں سے رابطہ ممکن ہوا بلکہ بہت سے نئے دوست بھی ان ویب سائیٹس کے توسط سے بنتے ہیں۔ الغرض ایک دوسرے کے دکھ، سکھ کو جاننا بس ایک کلک کے فاصلے پہ ہے اب۔ Social Media News in Urdu
جہاں ہمارے پاس ان سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے بے شمار فوائد ہیں، وہیں کچھ ایسے منفی اثرات بھی ہیں جو وقت کے ساتھ ہم پہ اثرانداز تو ہو رہے ہیں لیکن ہم ان پہ خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے یا یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا اور ہم پہ منفی اثرات مرتب ہو بھی چکے ہوتے ہیں۔
اس تحریر میں ہم ان منفی اثرات کے متعلق بھی کچھ آگاہی حاصل کرتے ہیں۔
خود اعتمادی: Pakistani News
اپنی زندگی کے کچھ واقعات کا لوگ کھلے عام سب سے ذکر کرتے ہیں اور کچھ باتوں کو بس اپنے تک ہی رکھتے ہیں۔ تاہم دوسروں کی پوسٹ کی گئی بہترین تصاویر یا حالات و واقعات سے اپنا موازنہ کرنا ہماری خود اعتمادی میں بہت زیادہ کمی کا سبب بنتا ہے۔

توجہ میں کمی: Health Tips in Urdu
فیس بک اور اس جیسی دیگر ویب سائیٹس کو بار بار چیک کرنے کے لیے فون پکڑنے کا عمل ہمارے دماغ کی سوچنے سمجھنے اور غوروفکر کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس عمل نے دور حاضر میں ایک عادت کی شکل اختیار کر لی ہوئی ہے۔ کسی سے بات کرتے ہوئے یا بات سنتے ہوۓ دھیان صرف فون پہ ہونا نا صرف ایک غیر اخلاقی عادت ہے بلکہ اس عادت کی وجہ سے زندگی کے بہت سے ضروری امور پہ بھی توجہ میں کمی آ جاتی ہے۔ اس عادت کو بدلنے پہ اگر کام نہ کیا جاۓ تو مختلف معاملات زندگی میں ہماری توجہ کا دورانیہ کم سے کم تر ہوتا چلا جاۓ گا۔

زہنی صحت: Urdu Health Tips
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے بڑھتے رجحان پہ پچھلے کچھ سالوں میں کی گئی ریسرچز نے ثابت کیا ہے کہ اسکا بے جا استعمال نہ صرف خوشیوں میں کمی کا باعث بن رہا ہے بلکہ بہت سے لوگوں میں یہ انگزائٹی اور ڈپریشن جیسے زہنی امراض پیدا کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔ ان ویب سائیٹس کا سوچا سمجھا استعمال دور حاضر کی بہت بڑی ضرورت ہے۔

وقت کا ضیاع: Urdu News
ان ویب سائیٹس کا بے جا اورحد سے زیادہ استعمال صرف اور صرف وقت کے ضیاع کا باعث ہے۔

نیند میں کمی: Urdu Adab
اچھی نیند کا ہونا ہماری زہنی اور جسمانی دونوں طرح کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ آجکل یہ عام دیکھا جاتا ہے کہ سونے سے پہلے بستر پہ لیٹ کے بھی موبائل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت نہ صرف نیند میں کمی لاتی ہے بلکہ اسکی وجہ سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد معیاری نیند کے حصول سے بھی محروم رہتی ہے۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ مکمل طور پہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کا استعمال ترک کر دینا دور حاضر میں ممکن نہیں لیکن بے جا استعمال کی عادت کو کم کرنا ہماری جسمانی اور زہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس لیے جہاں مندرجہ بالا منفی اثرات اپنی زندگی پہ مرتب ہوتے نظر آئیں وہیں سے اپنی اس عادت میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیں۔

error: Content is protected !!