cigarette side effects in urdu

کیا آپ جانتے ہیں سگرٹ کی ڈبی پہ کیوں لکھا ہوتا ہے؟

یہ تو آپ نے ہر سگریٹ کی ڈبی پر لکھا ہوا دیکھا ہوگا. مگر کیا کبھی سوچا کہ اگر اتنا ہی مضر ہے تو پھر اس کو بناتے ہی کیوں ہیں؟ اور اگر بنا لیا تو لکھا کیوں ہے؟ جس طرح بنانے والے کو پتا ہے کہ وہ ایک مضر صحت چیزبنا رہا ہے اسی طرح پینے والے کو بھی پتا ہوتا ہے کہ وہ اپنی صحت کو خراب کر رہا ہے. آئیں آپ کو کچھ معلومات دیتے ہیں اس کے بارے میں. ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق کے دوران 40 سال سے زاید عمر کے بارہ ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ سگریٹ کا ایک پیکٹ روزانہ 15 برس تک مسلسل پینا، جسم پر بڑھاپے کے اثرات برسوں پہلے طاری کر دیتا ہے. مسلسل سگریٹ پینا بڑھاپے کی علامات جیسے جھریاں، جلد پر زردی مایل نارنجی ٹیگ ابھرنا، مردوں میں گنج پن، اور دیگر مسایل پیدا کر دیتی ہے. مسلسل سگریٹ کا استعمال آپ کے ہونٹوں کو بھی متاثر کرتا ہے. جہاں فائن لائنز ابھر آتی ہیں. اس کی وجہ سے جسم میں کولیگن ہارمون کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جلد لٹک جاتی ہے اس کی لچک متاثر ہوتی ہے اور یہی وجہ جھریوں کا سبب بنتی ہے. سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جلد ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوکر سوجنا شروع ہو جاتی ہے. اور اس کی سطح بھی متاثر ہوتی ہے. مایوکلینک کی تحقیق کے مطابق اگر آپ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لئے جواز چاہتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے کہ یہ چہرے پر جھریاں لانے کا سبب ہے. تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی میں موجود نکوٹین خون کی شریانوں کو سکیڑتی ہے جس وجہ سے دل میں دوران خون کی شرح کم ہو جاتی ہے. ایک اور تحقیق کے مطابق ایسا ہونے پر آکسیجن اور اہم غذایت جلد کو نہیں پہنچ پاتی جو کہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے. تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ سگریٹ میں موجود متعدد کیمیکل براہ راست کولیگن اور ایلاسٹن نامی پروٹینز کو نقصان پہنچاتے ہیں جو کہ جلد کے اسٹرکچر کو سپورٹ کرتے ہیں. اس طرح سگریٹ نوشی سے چہرے کے اعضاء کو بار بار ایک عمل کرنا پڑتا ہے جیسے ہونٹوں کو سکیڑنا وغیرہ تو ایسا کرنا سے جھریوں کی رفتار میں بھی تیزی آ جاتی ہے. محققین نے مشورہ دیا ہے کہ مختلف جان لیوا امراض کے ساتھ ساتھ قبل از وقت بڑھاپے سے بچنے کے لئے تمباکو نوشی کی عادت کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے.

error: Content is protected !!