سردیاں اور آپکی جلد

سردیوں میں ہماری سکن بہت خشک اور کھردری ہو جاتی ہے. جس کی وجہ سے ہر لڑکی پریشان رہتی ہے. اس موسم میں نہ صرف مزاج بلکہ جسم بھی متاثر ہوتا ہے.  بال بھی روکھے اور بےجان ہو جاتے ہیں.  پیروں کی آیڑھیان کھردری اور ہونٹ بے رونق ہو جاتے ہیں. ایسا کیا ہونا چاہئے کہ آپ سردی کا مزہ بھی لوٹیں اور آپکی جلد بھی تازہ دم رہے. آپ کو اپنے لئے وقت نکالنا ہوگا لیکن اگر آپ اتنی مصروف ہیں کہ آپ کے لئے وقت نکالنا ایک مسئلہ ہے تو ہم یہاں آپ کو کچھ تیر بہدف نسخے بتاتے ہیں……

جلد کی حفاظت کا طریقہ

سردی کے آتے ہی ٹھنڈی ہوا بہت تیزی سے اثر دکھاتی ہے.  ہونٹوں اور آنکھوں کی ارد گرد کی جلد بہت تیزی سے متاثر ہوتی ہے. اگر آپکی جلد خشک ہے تو آپ سب سے پہلے اپنا موایسچرائزر تبدیل کر لیں اور ایسا انتخاب کریں جو جلد کو مطلوبہ نمی فراہم کرے. اور مسام بھی بند نہ کرے. جن لڑکیوں کی جلد چکنی ہوتی ہے وہ سوچتی ہیں کہ انہیں دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی ہے یہ بہت غلط خیال ہے. حساس جلد پر قدرتی اجزاء کا استعمال بہتر ہے. سرد موسم میں میک اپ کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے. میک اپ سے پہلے موئیسچرائزر لگانا ضروری ہے اس کے لگانے سے جلد دیر تک ترو تازہ اور ملائم رہتی ہے. اور جلد پر میک اپ خشک نہیں ہوتا ہے. خشک جلد پر میک اپ اچھی طرح بلینڈ نہیں ہو سکے گا جس کی وجہ سے چہرے کی جلد خشک اور کھردری ہو جائے گی.

سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے: اگر آپکی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں تو بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد ایک منٹ تک مساج کریں اور پندرہ منٹ تک تیل لگا رہنے دیں اور پھر گیلی روئی سے تیل صاف کر لیں، جلد کو رگڑنا نہیں ہے نرمی سے صاف کرنا ہے،  حلقے ختم ہو جائیں گے. حلقوں کے لئے کھیرے اور آلو کا رس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یکساں مقدار میں دونوں کا رس لے کر آنکھوں کے گرد پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں مساج نہیں کرنا ہے صرف لگانا ہے ، یہ عمل دن میں کسی وقت بھی کیا جا سکتا ہے. سردی کی سختی سے محفوظ رہنے کے لئے سن بلاک بہت ضروری ہے یا ایسا موسچراییزر استعمال کریں جس میں سن بلاک موجود ہو.

 جسم کی دیکھ بھال: سردی کا موسم جسم پر موجود خشکی میں مزید اضافہ کر دیتا ہے. اس مشکل سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ نہ صرف جلد کو مطلوبہ نمی فراہم کی جائے بلکہ مردہ جلد کو صاف کرنے کا مناسب انتظام بھی موجود ہونا ضروری ہے. زیتون کے تیل میں کوئی ویجیٹیبل آئل، سی سالٹ کے ٹکڑے شامل کر کے اسکرب تیار کر لیں. اس اسکرب سے گردن کے نیچے سے لے کر پورے جسم پر نرمی سے مساج کیا جا سکتا ہے. اس سے آپ کی مردہ جلد اتر جائے گی اور اس میں موجود تیل آپکی جلد کو نرم اور ملائم بنا کر خشک اور خراب ہونے سے بچا لے گا.

پیروں کی حفاظت: ہمارے سارے جسم کا بوجھ پیر ہی اٹھاتے ہیں جب آپکو تھکن کا احساس ہو تو فریش ہونے کے لئے پیروں کا مساج ضرور کرانا چاہئے. یہ مساج آپ کے ذہنی اور جسمانی دباؤ کو کم کرنے کے لئے نہایت مفید ہوگا. ایک ٹب میں گرم پانی لیں، باڈی واش کے چند قطرے شامل کریں اور ماربل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پانی میں ڈال لیں اب اپنے پیروں کو ٹب کے اندر ان ٹکڑوں پر نرمی سے رگڑیں، رگڑ سے پیر کے عصباتی ریشے متحرک ہوں گے اور تھکن کا احساس کم ہو جائے گا. اکثر خواتین کی ایڑیاں کھردری ہو جاتی ہیں. روزانہ سونے سے پہلے پیروں پر لوشن یا پٹرولیم جیلی کا استعمال سردی کے موسم میں پیر کی خشک اور کھردری جلد کو تحفظ فراہم کرتا ہے.

بال خشک نہ ہوں: ناریل کے تیل میں بادام اور زیتون کا تیل ملا کر لگائیں. ناریل کا تیل اکثر سردیوں میں جم جاتا ہے اس کو گرم کرنے سے پہلے اس میں چوتھائی مقدار میں زیتون اور بادام کا تیل شامل کر لیں. اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں آدھے گھنٹے کے لئے لگائی رکھیں ایسے بالوں کو سرد موسم مین مطلوبہ غذا ملتی رہے گی. اور بال روکھے نہیں ہونگے. شیمپو ہفتے میں صرف دو دن کرنا چاہئے اس سے زیادہ نقصان دہ ہے. اور سردیوں میں شمپو کی زیادتی بالوں کو روکھا اور بے رونق بنا دیتی ہے.

پانی اور مناسب خوراک: سردیوں میں پانی کی کمی اور منا صب خوراک کی کمی بھی آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے صبح کی سیر باقاعدہ کریں متوازن ناشتہ کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیتی رہیں.

error: Content is protected !!