خوفناک واقعیات
خونخوار سائبیرئین ٹائیگرنے سیاح کو بھنبھوڑ کر موت کی وادی میں پہنچا دیا. چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک مقامی چڑیا گھر میں ایک سیاح نے ٹکٹ بچانے کی خاطر اپنے آپ کو خود موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
رپورٹ کے مطابق وہ اپنی فیملی اور دوستوں کو ٹکٹ دلا کے چڑیا گھر میں داخل کروا چکا تھا، جبکہ خود حفاظتی جنگلہ عبور کر کے اندر آنے کی کوشش کے دوران اسکو سائبیرئین ٹائیگر کے خونخوار حملے کا سامنا کرنا پڑا. خونخوار ٹائیگر نے پلک جھپکتے اسکو لقمہ ء اجل بنا ڈالا اور اسکے اہل خانہ اور دیگر ذائرین یہ خوفناک منظر دیکھتے اور چیخیں بلند کرتے رہ گئے ۔ اس تمام صورتحال کو حاضرین نے موبائیل کیمرا میں محفوظ کر لیا اور یہ ویڈیو وائرل کر دی.