Shish Kebab With Rice

شیش کباب اور عربک چاول

اجزاء:

بکرے کا گوشت : آدھا کلو

لہسن : دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ : تین چمچ

تیل : دو چمچ

نمک : حسب ذائقہ

لیموں : ایک عدد

کالی مرچ : حسب ضرورت

بمبو اسٹک : چھ عدد

عربک چاول کے اجزاء:

چاول : ایک پیالی

نمک : حسب ذائقہ

مکھن : دو چمچ

لہسن : ایک چمچ

پیاز : ایک عدد

پستہ : دو چمچ

ٹماٹر: حسب ضرورت

پودینہ : حسب ضرورت

اخروٹ : دو چمچ

چلغوزے : دو چمچ

بنانے کا طریقہ :

ایک پیالے میں ٹماٹر کا آمیزہ لہسن، لیموں کا رس، تیل، نمک، کالی مرچ، اور بکرے کے گوشت کے چوکور ٹکرے کاٹ کر میرینیٹ کر لیں. چند گھنٹے بعد بمبو اسٹک میں پروئیں اور گرل کریں، شیش کباب تیار ہیں.

چاول بنانے کے لئے ایک سوس پین میں مکھن گرم کریں اور پیاز فرائی کر لیں. اب لہسن، گرم مسالہ، چلغوزے، اخروٹ، پستے، نمک، پانی، اور چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں.  پھر ایک ڈش میں نکال کر پودینہ، ٹماٹر سے سجائیں اور شیش کباب کے ساتھ نوش کریں….  

error: Content is protected !!