سجل علی کا شمار پاکستان کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے. جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنے فن کو منوایا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پے جا پہنچی. ٹی وی ڈراموں سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا ہو پھر سلور سکرین پے چھا گئی. سجل علی کے نئے روپ کی وجہ سے انکے مداحوں میں کشمکش اور بےچینی بڑھ گئی ہے. جیسا کہ آپ دیکھ سسکتے ہیں. تصویر میں ان کے چہرے پر نظر آنے والے زخم بہت تشویشناک ہیں۔ گھبرائے نہیں یہ حقیقت نہی بلکہ سجل علی کی نئی آنے والی فلم مام کا ایک سین ہے. یہ نظر آنے والے زخم کے نشان اصلی نہیں بلکہ سجل علی کے میک اپ کا کمال ہے جس سے انہوں نے آپنی پہلی بالی ووڈ فلم مام کیلئے یہ روپ اپنایا. اس بالی ووڈ فلم مام میں میک اپ آرٹسٹ نے اپنے فن کا خوب کمال دکھایا ہے. اس میک اپ آرٹسٹ نے فلموں میں مجود تمام کرداروں کو اپنے میک اپ کے ذریعے ایک دلکش اور حقیقت کے قریب دکھانے کی کوشش کی۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانا شروع کے دیا ہے. پاکستانی ڈراموں سے شروعات کرتے ہوۓ بالی وڈ تک کا سفر طے کیا اور آپنی پہچان پاکستان اورہندوستان میں کروائی. بالی وڈ فلم “مام ” سے ہندوستان میں قدم رکھنے والی سجل علی آجکل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں. پاکستانی ڈرامہ سیریل “اورنگریزہ ” کے لئے ٹائٹل ٹریک خوبصورت اداکارہ سجل علی نے خود اپنی آواز میں گایا. جسکی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے خود ترتیب دی. اس ٹائٹل ٹریک کو بہت پسند کیا گیا۔
” گلِ رانا” “چپ رہو” “خدا دیکھ رہا ہے” اور “یقین کا سفر” یہ وہ پاکستانی ڈرامے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے خوبصورت کام کیا.