sabzi ka korma

سبزی قورمہ

سبزی قورمہ بنانے کے لیے ویجیٹیبل آئل ایک چمچ، پیاز: ایک عدد( باریک کاٹ لیں)، چھوٹی الائچی تین عدد( باریک کوٹ لیں)، پیسا زیرہ دو چمچ، پیسا دھنیا دو چمچ، ہلدی آدھا چمچ، ہری مرچ ایک عدد( بیج نکال کر باریک کاٹ لیں)، لہسن کے جوے ایک عدد، ادرک درمیانہ ٹکرہ( باریک کاٹ لیں)، سبزیاں حسب پسند( گاجر، الو، گوبھی، وغیرہ: 800 گرام، سبزی کی یخنی 300 ملی لیٹر، مٹر 200 گرام، دہی: 200 ملی لیٹر، پسے ہوۓ بادام دو چمچ اور ہرا دھنیا

سبزی قورمہ بنانے کا طریقہ   

ایک دیگچی میں تیل گرم کر کہ اس میں پیاز کو سنہرا کریں اس کے بعد اس میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں. پانچ منٹ بھون لینے کے بعد اس میں ہری مرچ، ادرک اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں. اب اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈالیں اور ان کو پانچ منٹ تک بھون لیں.

اب دیگچی میں سبزی کی یخنی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. مٹر ابال کر وہ بھی اس میں ڈال دیں اور اب ان کو گلنے کے لئے رکھ دیں. دیگچی کو چولہے سے اتار دیں اور اس میں پھینٹی ہوئی دہی اور پسے ہوۓ بادام ڈال دیں. مزیدار سبزی قورمہ تیار ہے. ہرا دھنیا اور بادام اس کے اوپر چھڑک دیں. نان یا چاول کے ساتھ لطف دوبالا ہو جائے گا.  

مللائی کوفتے کی ترقیب سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

error: Content is protected !!