منٹوسےایک اور ملاقات

سرمد کھوسٹ کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کا وقت آگیا جو انکی نئی فلم ‘منٹو’ کابےچینی سے انتظار کر رہے تھے ۔ سرمد کھوسٹ بلاشبہ نئے ڈائریکٹرز اور اداکاروں میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں اور پبلک کو ہمیشہ بے چینی سے انکی جلوہ افروزی کا انتظار رہتا ہے زیر ِ نگاہ فلم بھی ایسا ہی پروجیکٹ ہے جو کافی عرصے سے تکمیل کے مراحل میں تھی اور اب 2018 کے درمیان نمائش کے لیئے پیش کر دی جائیگی۔ اس فلم میں سرمد کھوسٹ بر ُصغیرکے ایک نامور افسانہ نگار ،ادیب اور ریڈیو سکرپٹ رائٹر سعادت حسن منٹو کے طور پر سکرین پر جلوہ افروز ہوں گے ۔ فلم کی کہانی منٹو کی زندگی کے آخری سات سالوں کے گرد گھومتی ہے جن میں انھوں نے اپنی زندگی کی متنازعہ ترین تحریریں ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ’ ‘اوپر نیچے اور درمیان ‘ ‘ٹھنڈا گوشت’ اور ‘کھول دو’ شامل ہیں ۔ یہ انکی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے جس میں نفسیاتی مریضوں کے ھسپتال سے واپس آکر اپنی بیوی صفیہ کے ساتھ وقت گزارنا شامل ہے اور اس میں تین اور خواتین کا کردار بھی ہے. فلم کی کاسٹ بلاشبہ بہترین ہے جس میں سرمد کھوسٹ بطور منٹو ، ثانیہ سعید بطور صفیہ ،صبا قمر بطور نور جہاں اور ارجمند رحیم بطور ڈانسر سکرین پر جلوہ افروز ہوں گی ۔ صحافتی حلقوں میں فلم کے لیئے عوام کے مثبت ردِعمل کی توقع کی جا رہی ہے ۔

error: Content is protected !!