لہسن: دو جوے (باریک کٹے ہوۓ)، ادرک: ایک چمچ، تل کا تیل: دو چمچ، سرکہ: 100 ملی لیٹر، فش سوس: دو چمچ، چینی: ایک چمچ (پسی ہوئی)، رائس نوڈلز: 300 گرام، بیف اسٹیک کے قتلے: 450 گرام، سورج مکھی کا تیل: دو چمچ، ٹماٹر: دو عدد، گرما کے ٹکڑے: حسب ضرورت چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، کھیرا: ایک عدد (کٹا ہوا )، سبز پیاز: دو عدد (باریک کٹی ہوئی)، ہرا دھنیا آدھی گڈی: پتے الگ کرلیں.
گرما اور بیف اسٹیک سلاد بنانے کی ترکیب
سرکہ، فش سوس، ادرک، لہسن، چینی، ایک چمچ تل کا تیل، آدھا چمچ نمک کو ایک سوس پین میں ڈال کر پھینٹ لیں. اس کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ بھی چلاتی رہیں یہاں تک کہ چینی اور نمک پگھل جائے اور یہ سب مرکب یکجان ہو جائیں. چولہے کو بند کرنے کے بعد سوس پین ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں.
رائس نوڈلز کو پیکٹ پر درج ہدایت کے مطابق ابلنےکے لئے رکھ دیں. ایک سوس پین میں بیف اسٹیک کو سورج مکھی کے تیل اور کالی مرچ کے ساتھ تل کر سنہرا کر لیں. اب ابلے ہوۓ نوڈلز کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور چند منٹ بعد چھان لیں. ایک سوس پین میں بقیہ تل کا تیل ڈال کر نوڈلز شامل کریں تاکہ تیل اور نوڈلز یکجان ہو جائیں. اب اس میں بیف اسٹیک، ٹماٹر، گرما، کھیرا، سبز پیاز، اور دھنیا شامل کر دیں.