red wine in Lahore

لاہور میں شراب فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

آزادی کے سارتھ حال ہی میں لاہور میں ایک نئے ہوٹل کو شراب کی فروخت کے لیے لائیسنس دیا گیا ہے ـ لاہور میں 22 سال کےبعد کسی ہوٹل کو شراب بیچنے کی اجازت قانونی طور پر دی گئی ہے ـ

اس سے پہلے 1997 میں ہالی ڈے ان کو شراب بیچنے کا قانونی طور پر لائیسنس دیا گیا تھا ـ لاہور میں اس نئے ہوٹل کو شامل کر کے اب تمام ہوٹل جن میں شراب فروخت ہورہی ہے، کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جن میں رائل ہوٹل، پرل کانٹینینٹل ہوٹل ، فلیٹیز ہوٹل، ہالی ڈے ان اور چائینیز ہوٹل شامل ہیں ـ

 تاہم چائینیز ہوٹلوں پرغیر ملکی لوگوں کو شراب بیچنے کی کوئی خاص پابندی نہیں ہے ـ 1997 کے بعد حالیہ سال 2019 میں اس نئے کھلنے والے ہوٹل کو لاءیسنس دیا گیا ہے ـ اطلاعات کے مطابق اس ہوٹل کے مالک کا نام پیر بھگائی شاہ ہے اور یہ ہوٹل نئے ائیر پورٹ کے قریب بنایاگیا ہے ـ پیر بھگائی شاہ کے اس سے پہلے بھی ہوٹل ہیں جو ائیر پورٹس کے نزدیک ہیں ـ

error: Content is protected !!