ramzan ki fazilat

رمضان کی آمد اور پولٹری مافیا کا سرپرائز

استقبال رمضان کا سب سے پہلا قدم اس سال چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے ۔ چکن مافیا رمضان کی آمد سے کافی پہلے ہی سر گرم عمل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں 15 روز میں قیمت میں 50 روپے کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فارمز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے طلب اور رسد میں مصنوعی قلت پیدا کردی گئی جس کے نتیجے میں محکمہ لائیو سٹاک نے منافع خوروں کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔
ایک اطلاع کے مطابق رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت 300 روپے کلو تک پہنچا دیا جائیگا۔ شہریوں کواس بات پہ کافی پریشانی کا سامنا ہے کہ برائلر کی قیمت بڑھ جانے سے وہ کیا کریں گے جبکہ مٹن اور بیف پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ سروے کرنے پر پتہ چلا کہ شہریوں نے بڑے پیمانے پر اسکو حکومت کی ایک ناکامی قرار دیا ہے۔ دوسری طرف ایک طبقہ وہ بھی ہے جو قوم کے مجموعی طور پر اس روے کی حصلہ شکنی کرتے ہوے علما حضرات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہتا ہے کہ انکو اس معاملے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں ۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری قوم کے مزاج میں آچکی ہے اور اس کے سد باب کے لئیے قوم کو متحد ہونے کے ساتھ ساتھ شعور بیدار کرنے کے لئیے بھر پو ر کوشش کی جانی چاہئیے ۔

error: Content is protected !!