پٹیالہ مرغ بنانے کا طریقہ

گھر پر پٹیالہ مرغ کیسے بناتے ہیں؟

اجزاء:

مرغی کا گوشت: 800 گرام، دہی: 100 گرام، سرخ مرچ سفوف: 35 گرام، کالی مرچ سفوف: 10 گرام، ہلدی سفوف: 8 گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ: 15 گرام، نمک: حسب ذائقه، تیل: 70 ملی لیٹر، ثابت زیرہ: 3 گرام، ادرک: 10 گرام (باریک کاٹ لیں)، پیاز: 50 گرام (باریک کٹ لیں)، الائچی سفوف: 2 گرام، دار چینی کے ٹکڑے: 5 گرام، میتھی کے پتے: حسب ضرورت، شملہ مرچ: ایک عدد، چوکور ٹکڑے کاٹ لیں. کاجو: 50 گرام پیسٹ بنا لیں، گھی: 50  گرام، فریش کریم: 50 ملی لیٹر، دھنیا سفید: 10 گرام، ٹماٹر: 70 گرام(باریک کاٹ لیں)، ہری مرچ: ایک یا دو عدد باریک کاٹ لیں.

پٹیالہ مرغ بنانے کا طریقہ:

ایک پیالے میں مرغی کا گوشت لیں اور اب اس میں دہی، کالی مرچ سفوف، ہلدی، سرخ مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، اور نمک شامل کر دیں. اب گوشت میں تمام مصالحے اچھی طرح مکس کرلیں اور تیل شامل کر کہ 3 گھنٹے کے لئے علیحدہ رکھ دیں. اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ، کٹی ہوئی ادرک، پیاز، دار چینی، الائچی ڈال کر بھون لیں اتنا بھونیں  کہ انکا رنگ سنہری ہو جائے. اب اس میں ہلدی سفوف، سرخ مرچ، اور دھنیا سفوف ڈال کر بھونیں اور ادرک، لہسن کا پیسٹ اور نمک بھی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اس کو مزید بھونیں کہ سب یکجان ہو جائیں. اب اس میں سے آدھا مرکب الگ کر دیں اور سالن بنانا شروع کریں اب دیگچی میں موجود بقیہ مرکب میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت اور ہری مرچ شامل کر دیں اور کم از کم 10 سے 15 منٹ ڈھک کر پکائیں کہ مرغی کا گوشت مکمل طور پر پک کر تیار ہو جائے.

فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ، کٹا ہوا ادرک، پیاز، میتھی کے پتے شامل کر کہ ملائیں اور پھر چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ اور پیازشامل کر دیں. تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اتنا بھونیں کہ ان کا رنگ سنہرا ہو جائے اب اس میں ہلدی، سرخ مرچ، دھنیا اور پیسا ہوا زیرہ شامل کر کہ اچھی طرح مکس کر لیں. اب اس میں ٹماٹر پیسٹ، ادرک، کاجو کا پیسٹ، ہری مرچ کو بھی فرائی پین میں ڈال دیں دیگچی میں پکایا ہوا چکن کو فرائی پین میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر ہرا دھنیا اور گھی بھی ڈال دیں اور آنچ دھیمی کر دیں. جب تمام چیزیں مکس ہو جائیں تو فریش کریم اوپر سے شامل کریں اور فرائی پین چولہے سے اتار لیں پٹیالہ مرغ تیار ہے.   

error: Content is protected !!