میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی وجوہات
گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر نے خوب دھوم مچا رکھی تھی کہ لاہور میں لڑکی کو اسکے خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی ٹنڈ کروا کے اسکو اپنے دوستوں کے سامنے خوب ذلیل کیا ـ لڑکی جب تھانے پہنچی تو پولیس نے ایف آئی آر تک نہ کاٹی ـ اس پر اس لڑکی نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوے اپیل کی کہ اسکو انصاف دلایا جاے ـ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے چار سال پہلے اس لڑکے سے شادی کی تھی اور وہ اسکو پہلے بھی ایسی حرکات پر مجبور کرتا تھا ـ
اب کی بار جب اس نے لڑکی کو مجبور کیا کہ اسکے دوستوں کے سامنے ڈانس کرے تو لڑکی نے انکار کر دیا ـ اس پر اس لڑکے نے اسے خوب مارا پیٹا اور اسکی ٹنڈ کروا دی ـ
آج اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لڑکی کچھ اور لوگوں کے سامنے ڈانس اور نا زیبا حرکات کرتی ہوئی نظر آئی جس پر سوشل میڈیا سےبہت تنقید آئی ـ دانشور حلقوں کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے غیر ضروری اور غلط استعمال نے معاشرے سے جھوٹ سچ کا تصور تک ختم کردیا ہے اور پبلک کو اظہار راے کی آزادی حد سے زیادہ مل گئی ہے