گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ اور پرواز کے کامیاب مظاہرے کیے گیے ـ اسلام آباد موٹر وے پر رن وے لینڈنگ آپریشن میں پاک فضائیہ کے مختلف طیاروں جن میں ایف ۷ پی اور جدید معراج بھی شامل ہیں، کے کامیاب پرواز اور لینڈنگ کے مناظر قابل دید تھے ـ
ان تمام طیاروں کو موٹر وے پر ہی فیول فراہم کرنے کے علاوہ جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا تھاـ یہ مظاہرہ یوم پاکستان کی تیاریوں کی ہی ایک کڑی ہے اور اس کے انعقاد کے لیے کل موٹروے پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف انٹر چینجز بند رہے ـ وفاقی وزیر براے موصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر سول اور ملٹری عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ـ انہوں نے پاک فضائیہ کے اس مظاہرے کو بہت سراہا اور کہا کہ اس کا مقصد فضائیہ کے فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے علاوہ دشمن کو اپنی طاقت کا مظاہرہکرنا بھی تھاـ
اس مظاہرےکے بعد موٹر وے جو لاہور سے شیخوپورہ تک عوام کے لیے بند تھی،اب کھول دی گئی ہے ـ