اجزاء :
مرغی کے گوشت کے بڑے ٹکڑے پانچ عدد ، مکھن دو چمچ، سرخ مرچ ¼ چمچ، چاٹ مصالحہ آدھا چمچ، لیموں کا رس دو چمچ، نمک حسب ذائقہ، دہی آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ، سرخ مرچ دو چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ، دھنیا ایک چمچ، گرم مصالحہ ایک چمچ، زیتون کا تیل چار چمچ، نمک ایک چمچ، سفید زیرہ آدھا چمچ، لیموں کا رس آیک عدد
اون میں چکن روسٹ کرنےکی ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر ان پر چھری سے نشان لگائیں. ایک پیالے میں سرخ مرچ، چاٹ مصالحہ، لیموں کا رس، اور نمک ڈال کر انہیں اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت پر لگائے نشان میں مصالحہ بھر دیں بچے ہوۓ مصالحہ کو ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا دیں. ایک دوسرے پیالے میں میرینیشن کے لئے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد گوشت کے ٹکڑوں کو ان میں اچھی طرح ڈپ کر دیں. اور اس کے بعد پیالے کو ریپنگ پیپر سے اچھی طرح ریپ کر کے کچھ گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں. اوون کو 400 ڈگری پر گرم کریں. اب چکن کو گرل ریک پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھیں اور کم از کم 30 منٹ تک بیک کر لیں. بیکنگ کے دوران 15 منٹ کے وقفوں سے چکن پر برش کی مدد سے مکھن لگاتے رہیں. 30 ،منٹ کے بعد چکن کے ٹکڑوں کو پلٹ کر مزید 30 منٹ کے لئے گرل ریک پر رکھ دیں. پندرہ منٹ کے بعد پھر مکھن لگانے کا عمل دہرائیں 30 منٹ مکمل ہونے کے بعد چکن کو اوون سے نکال لیں. چکن کو پلیٹ میں نکال کر کٹی ہوئی سبز پیاز، کھیرا اور لیموں کے ٹکڑوں سے سجائیں اور ہرا دھنیا، پودینہ کے پتے اس پر چھڑک کر پیش کریں.