وزیر خزانہ اسد عمر
موجودہ حکومت نے کئی نئے اقدامات کے ساتھ ساتھ دس روپےکے کرنسی نوٹ کی جگہ دس کا سکہ متعارف کرانے کااعلان بھی کیا ہے ـ دس روپے کو کرنسی کے نوٹ سے سکہ کے یونٹ پر لانے کے معاملے میں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر گھٹ جاتی ہے.
مگر حکومت کا اس معاملے پر موقف یہ ہے کہ ایک کرنسی نوٹ کی تیاری میں تین روپے تک لاگت آتی ہے اور اسکے زندگی کی میعاد صرف دو سال ہوتی ہے جبکہ سکے کی قیمت آٹھ روپے اور اسکی میعاد پچیس سے چالیس سال تک.ہوتی ہے ـ اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک اب دس کے سکے بناےء گا ـ اس سلسلے میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ پچھلے ناکارہ سکوں کو بھی دھات میں دوبارہ ڈھالا جاےء گا اور دس کے سکے پر سیکیورٹی کے تین نئے فیچرز متعارف کراےء جائیں گے تا کہ عوام کو سکے کی سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل بھی نہ ہوں اور سٹیٹ بینک کا بجٹ بھی کنٹرول ہو ـ