Pakistani foods recipes

نوڈلز سلاد

اجزاء :

پیاز: دو عدد (کٹی ہوئی)

تیل : 90 ملی لیٹر

براؤن شوگر : چار چمچ

نوڈلز : 700 گرام

سبز گوبھی کے پھول : 700 گرام

کدو : ایک کلو( چوکور کٹے ہوۓ)

تل کا تیل : دو چمچ

لیموں کا رس : دو چمچ

سویا سوس : دو چمچ

سیاہ تل کے بیج : دو چمچ

سرخ مرچ دو، تین عدد( بیج نکال کر کاٹ لیں )

تازہ ہرا دھنیا اور پودینہ: چار چمچ(باریک کاٹ لیں)

ترکیب تیاری:

اوون کو 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں. ایک روسٹنگ پین میں کدو اور پیاز کے ٹکرے رکھیں،45 ملی لیٹر تیل سبزی پر ڈالیں اور براؤن شوگر چھڑک کر 35 سے 40 منٹ پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں. 20 منٹ بعد سبزی کی ٹرے باہر نکال لیں اور اوون بند کر دیں. اوون میں پکی ان سبزیوں پر50 ملی لیٹر پانی چھڑک کر احتیاط سے چمچ چلائیں اور الگ رکھ دیں. نوڈلز کے پیکٹ پر درج ہدایت کے مطابق نوڈلز ابال لیں اور ابالنے کے بعد چھان کر ایک پیالے میں رکھ لیں. گوبھی کے پھول کو ایک بھاپ میں پکانے کے بعد اب تمام دوسری چیزیں تیل، لیموں کا رس، سیاہ تل، سویا سوس، مرچ وغیرہ کو ایک ساتھ ملائیں یہاں تک کہ سب یکجان ہو جائیں. اب اوون میں بیک کی گئی سبزیاں اس میں شامل کر لیں، گوبھی اور نوڈلز بھی ساتھ ہی ڈال دیں اور تمام اجزاء کو احتیاط سے ملا لیں. خیال رہے نوڈلز زیادہ نرم نہ ہوں، نوڈلز کو الگ سے بھی پیش کر سکتے ہیں اور ان تمام چیزوں کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے. ہرا دھنیا اور پودینہ چھڑک کر تازہ سلاد نوش کریں.

error: Content is protected !!