کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں پچھلے دنوں لائی جانے والی بچی نشوہ کا کچھ دیر پہلے انتقال ہو گیا ہے ـ بچی کو معمولی بیماری کی وجہ پر ہسپتال دارالصحت لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو لاپرواہی برتتے ہوے غلط انجیکشن لگا دیا تھا ـ یہ انجیکشن لگنے کی وجہ سے بچی نشوہ دماغی طور پر مفلوج ہو گئی ـ
رپورٹس کے مطابق ثابت ہوا کہ نشوہ کے دماغ کا ستر فیصدحصہ مفلوج ہو چکا ہے ـ جبکہ اسکا جسم قدرے بہتر تھا اور وہ ہوش میں تھی ـ ڈاکٹروں اور اسکے والدین کو امید تھی کہ وہ جلد ٹھیک ہو جاے گی مگر اچانک اسکے انتقال کی خبر آ گئی جس کو سن کر سب کو افسوس ہوا ـ
ہسپتال دارالصحت کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کہا گیا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے ـ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے واضح حکمت عملی کا ہونا اور اس پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے ـ