Neelum Valley Bridge Accident

وادی نیلم میں پل ٹوٹ جانے سے سیاح خونی لہروں کا شکار

گزشتہ روز اتوار 13 مئ کوایک سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کئے رکھا جب سیر و سیاحت کے لئے گئے ہوے لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارے کے سٹوڈنٹس پل ٹوٹ جانے کے باعث دریائے نیلم کی خونی لہروں کا شکار ہو گئے ۔ خبروں کے مطابق 5 افراد کو مقامی لوگوں نے ڈوبنے سے بچا لیا مگر باقی سب کو آن کی آن میں دریا کی طغیانی بھری لہروں نے آن کی آن میں لقمہ اجل بنا ڈالا ۔ یہ واقعہ علاقہ کٹن میں پل جاگراں پہ پیش آیا ۔

https://www.facebook.com/pakistanistation/videos/1531208037004668/
یاد رہے کہ دریاے نیلم نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ طغیانی کے لئے بھی بہت مشہور ہے اور اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات وہاں پیش آچکے ہیں ۔ قوم جہاں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے وہیں اس بات پر بھی تنقید کی جا چکی ہے کہ تحریر شدہ ہدایت کے مطابق پل کمزور ہونے کے باعث صرف چھ افراد کا بوجھ اٹھا سکتا تھا جبکہ 25 افراد بیک وقت اس پہ کھڑے تھے ۔ طلبا کو معاشرے کے تعلیم یافتہ شہری ہونے کے ناطے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے تھا ۔

error: Content is protected !!