namaz me jamai

حدیث نبوی

مریض کی عیادت

حضرت ابن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ حضور صل الله علیہ وسلم نے ارشاد پاک فرمایا ہے کہ: کوئی مسلمان جو دوسرے مسلمان کی عیادت کرے، پس سات مرتبہ کہے:

ترجمہ: ” میں سوال کرتا ہوں الله بزرگ و برتر سے جو بڑے عرش والا ہے کہ تجھے شفا عطا فرمائے.” تو اگر اس کی موت کا وقت نہ ہو تو اس کو شفا دے دی جاتی ہے.

مہمانوں کی کثرت سے برکت

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس گھر میں کھانے کھائیں جائیں(یعنی مہمان بکثرت آئیں) اس گھر کی طرف بھلائی، چھری کے اونٹ کے کوہان کی طرف جانے سے بھی جلدی پہنچتی ہے.” یعنی کوہان کا گوشت بہت لذیز ہوتا ہے اس لئے اس کو لوگ جلدی کاٹ لیتے ہیں اور حدیث مبارکہ میں بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کو کھانا کھلانے کی برکت کیا ہے یہ بات برکت کو بہت تیزی سے لانے والی بات ہے.٣٣٥٧(سنن ابن ماجہ شریف)

جنت کا ہر دروازہ کھلا ہے

حضرت عبدرالرحمن بن عوف رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: ” جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو. ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی اطاعت کرتی ہو، اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو، جنت میں داخل ہو جاؤ.” ١٦٦١(مسند احمد بن حنبل)

رزق کی قدر

حضرت عایشہ صدیقہ رضی الله عنہ سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ نبی کریم صل الله علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا. آپ نے اسے اٹھایا اور صاف کر کہ تناول فرما لیا اور ارشاد فرمایا:” اے عایشہ! عزت والے(الله تعالی کے رزق) کی عزت کیا کرو کیونکہ الله تعالی کا رزق جب کسی قوم سے پھر جائے تو وہ واپس نہیں آتا.”٣٣٥٣(سنن ابن ماجہ شریف)

 نماز میں جمائی لینا

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صل الله علیہ وسلم نے فرمایا: ” نماز میں جمائی لینا شیطان کی طرف سے ہے، اگر کسی کو جمائی آ جائے تو منہ بند کر کہ جہاں تک ہو سکے جمائی کو روکنے کی کوشش کریں.” ٣١٦( جامع ترمزی شریف)

شوہر کی خدمت

حضرت حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے حاضر ہوئیں، جب کام مکمل ہو گیا تو نبی کریم صل الله علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تمہاری شادی ہو گئی ہے؟ انہوں نے عرض کیا، جی ہاں، آپ نے پوچھا، تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، مگر یہ کہ کسی کام سے عاجز آجاؤں. نبی کریم نے فرمایا، اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ( شوھر) تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی ہے.( ٢٧٨٩٦، مسند احمد بن حنبل)

error: Content is protected !!