Mr. chips Novel

آخر کار گڈ باےَ مسٹر چپس

حکومت پنجاب نے مِحکمہ ء تعلیم کے لیے حالیہ سروے کے بعد کچھ سفارشات مرتب کی ہیں جن کی رو سے سب سے پہلے لاہور بورڈ آف انٹر میڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیئٹ کے انگریزی کے کورس میں سے ناول” گڈ باے مسٹر چپس کو نکال دیا گیا ہے ـ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اس ناول میں مسٹر چپس کے کردار کو بچوں کے لیے ایک رول ماڈل بنا کر پیش کیا گیا ہے اور اسکو ایک مثالی اور قابل اتباع کردار ثابت کیا گیا ہے ـ ماہرین تعلیم کا کہنا یہ ہے کہ بطور مسلمان بچوں کو نبی کریم صلی الّٰلہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنے لیے مشعل راہ بنانا چاہیے ـ کمیٹی کے کہنے کے مطابق اس ناول کی جگہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ کی زندگی کی واقعات و حالات کے متعلق ٹیکسٹ کو انٹر میڈئییٹ کے نصاب میں شامل کیا جاےء گا ـ گڈ باےء مسٹر چپس پچھلے ۵۳ سال سے انٹر میڈئٰیٹ کے کورس میں شامل تھا جسکی وجہ سے کورس میں قدامت پسندی سی نظر آتی تھی ـ ماہرین کے مطابق جدت پسندی کے تقاضوں کے تحت یہ اقدام بہت ضروری اور اہم تھا ـ پچھلے کئی سالوں سے اسی ایک پرانے ناول پر مارکیٹ میں کئی معیاری اور غیر معیاری خلاصہ کتب موجود ہیں اور بچے ہمیشہ کی طرح انہی سے رٹا لگا کر امتحان پاس کر لیتے ہیں جس سے انکی انفرادی قابلیت صفر رہ جاتی ہے ـ اسکے علاوہ اساتذہ بھی اسی وجہ سے سستی کا شکار ہو کر لکیر کے فقیر رہ کر بچوں کو پڑھا دیتے ہیں ـ چنانچہ ان سب سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ گڈ باے مسٹر چپس کو نکال کی کورس میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے متعلق واقعات و حالات کو شامل کیا جاےء جو نصیحت آموز ہونے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو دین کے راستے پہ راغب کرنے میں اہم کردار بھی ادا کرے ـ

error: Content is protected !!