mayonnaise recipe in urdu

مایونیزکا حیران کن استعمال

گھریلو ٹوٹکے

مایونیز ہر گھر کی ضرورت ہے بچے اس کوبڑے ہی شوق سے کھاتے ہیں اور یہ سلاد، سینڈوچز اور دوسرے کھانے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے. لیکن آپ اس سے اور بھی بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں. مایونیز میں موجود اجزاء کی بدولت وہ پروٹین کا خزانہ اور بہترین موئسچرائیزر کا کام کرتی ہے. اس کی مدد سے آپ کلینزنگ اور نرشمنٹ باآسانی کی جا سکتی ہے، یہ ایک غذائی پروڈکٹ ہے اس لیئے اس میں کوئی کیمیکل نہیں ہے.

جوؤں کا خاتمہ: وہ مائیں جن کے بچے سکول جاتے ہیں اور ان کے سر میں جوئیں ہیں ان کے لئے اس میں بہترین ٹریٹمنٹ موجود ہے. مایونیز کو سر میں اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئےچھوڑ دیں. اس کے بعد سر کو پہلے اچھی طرح پانی سے دھو لیں اس کے بعد اچھے سے شیمپو سے دھو لیں.

اسٹیکر یا لیبل کے نشانات: جب آپ برتن خریدتے ہیں تو اس پر لیبل لگا ہوتا ہے، جب آپ اس لیبل کو اتارتے ہیں تو برتن پر نشان رہ جاتا ہے اس پر اگر آپ تھوڑا سے مایونیز لگا کر صاف کریں تو یہ بلکل صاف ہو جائے گا.

پودوں کی چمک کے لئے: اگر آپ ٹاول پر تھوڑا سا مایونیز لگا کر اس سے پتوں کو صاف کریں گی تو یہ آپ کو بلکل نئے جیسے لگے گیں اس سے پتے نرم وملائم اور چمکدار نظر آئیں گے.

ناخنوں کی حفاظت: اکثر لڑکیوں کے ناخن کھردرے، ڈل، اور کمزور ہوتے ہیں. مایونیز کو پانچ منٹ ناخنوں پر لگا رہنے دیں پھر اس کا مساج کریں ہلکے ہاتھوں سے، تو آپ دیکھیں گی کہ آپ کے ناخن نرم و ملائم، چمکداراور مظبوط ہو جائیں گے

فرنیچر کی صفائی: آپ کی ٹیبل پر اگر پانی کے نشانات ہیں تو آپ اس پر تھوڑا سا مایونیز ڈال کے ٹاول اس پر ڈال دیں اس کے بعد ٹاول کو ہلکا سا رب کریں اور دیکھیں نشان غائب ہو گیا ہے.

گریسی اور چکنے ہاتھوں کی صفائی: کچن اور گاڑی کی صفائی کرتے ہوۓ اکثر ہاتھ اتنے گریسی ہو جاتے ہیں کہ صابن سے دھونے کے بعد بھی چکنائی نہیں اترتی ایسے ہاتھوں کے لئے مایونیز بہترین ہے پانچ منٹ ہاتھوں پرلگا رہنے دیں اس کے بعد ہاتھ دھو لیں.

رنگوں کے نشانات: بچے اکثر کلر پینسل اور کلر کے نشان دیواروں پر لگا دیتے ہیں ٹشو یا ململ کے کپڑے پر تھوڑا سا مایونیز لگا کر صاف کرلیں سب داغ صاف ہو جائیں گے.

پلاسٹک مصنوعات: پلاسٹک کی مصنوعات کچھ عرصے بعد ہی اپنی چمک دمک کھودیتی ہیں ململ یا ٹشو پر مایونیز لگا کر انہیں دھو لیں وہ پہلے جیسی ہی چمک دار ہو جائیں گی.

بہترین کنڈیشنر: مایونیز کی صورت میں آپ کے پاس بہترین کنڈیشنر موجود ہے آپ نے جب بھی کسی فنکشن پر جانا ہو تو آدھے گھنٹے کے لئے مایونیز بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر اس کے بعد سر دھو لیں پھر اپنے بالوں کا کمال دیکھیں.

سن برن: سن برن کی صورت میں مایونیز بہترین ٹریٹمنٹ آپ کے پاس موجود ہے سن برن سے ہونے والی تکلیف اور درد سے نجات کے لئے مایونیز اپنے چہرے پر لگا کہ تھوڑی دیر چھوڑ دیں آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا اورجلن جاتی رہے گی.

error: Content is protected !!