مریم نواز شریف
جہاں شریف خاندان آجکل بہت مشکلات میں گھرا ہے وہیں اللہ تعالی نے انکو اتوار کے روز ایک بڑی رحمت سے بھی نوازا ہے ۔ ٹوئیٹر پہ مریم نواز کے فالوورز نے جب ان سے پوچھا کہ آپ ہمیں جلسے میں نظر نہی آئیں اور ہم بہت بیتابی سے اپکا انتظار کر رہے تھے تو جواب میں مریم کی ٹوئیٹ سے خبر ملی کہ انکی بیٹی اور نواز شریف کی نواسی مہرالنساء کے ہاں بیٹی کی پیدائیش کی وجہ سے وہ منظر عام سے غائب ہیں ۔ مہرالنساء کی شادی 2015 میں ہوئی تھی ۔ اب بچی کی پیدائش پہ سارا خاندان خوشی سے نہال ہے ۔ قوم بھی انکی خوشی میں برابر خوش ہے انکو نیک خواہشات کے ساتھ مبارک دیتی ہے ۔