انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے اپنی تین ماہ کی بچی کا سودا سیل فون خریدنے کی خاطر صرف پچاس ہزار روپے میں کر دیا . تفصیلات کے مطابق یہ شخص ضرورت مند تھا اور کسی بے اولاد جوڑے سے رابطہ کر کے اس نے انکو یہ بچی اونے پونے فروخت کرنے کی کوشش کی جبکہ اسی کوشش کے دوران کسی اور نے اس بچی کی قیمت ایک لاکھ روپے لگائ اور بچی خرید لی –
اسی اثناء میں پولیس کو یہ خبر ہوئی اور پولیس نے بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا . خبر وائرل ہونے کے بعد سے انڈیا اور اسکے علاوہ مختلف علاقوں کے لوگ اس بات پر شدید تنقید کر رہے ہیں کہ اس خبر سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے