پیاز: ایک پاؤ، پانی: ایک کپ، تیل: تین چمچ، لہسن کا پیسٹ: ایک چمچ، ادرک پیسٹ: ایک چمچ، دھنیا: ایک چمچ، ہلدی: ایک چمچ، گرم مصالحہ: ایک چمچ، ٹماٹر پیوری: 50 گرام، نمک حسب ضرورت، سرخ مرچ حسب ضرورت، تازہ کریم 100 گرام
مللائی کوفتے کے لئے اجزاء:
پنیر: 100 گرام، الو: 300 گرام ( ابال کر پیس لیں)، ہری مرچ چار عدد ، کارن فلور: 2 چمچ، نمک حسب ذائقہ، کشمش دو چمچ، کوفتے تلنے کے لئے تیل حسب ضرورت
مللائی کوفتے بنانے کی ترکیب
دیگچی میں ایک کپ پانی اور پیاز ڈال کر دس منٹ تک پکائیں، پانی خشک کرنا ضروری نہیں ہے دس منٹ بعد جو پانی زیادہ ہے اسے الگ کر دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیاز اور پانی کا پیسٹ بنا لیں. دیگچی میں تیل ڈالیں اور پیاز کا پیسٹ شامل کر کہ پانچ منٹ تک پکائیں. اب اس میں ادرک، لہسن پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، گرم مصالحہ،اور نمک شامل کر کے ایک منٹ پکائیں اور چمچ برابر چلاتی رہیں اس کے بعد اس میں ٹماٹر پیسٹ یا پیوری اور سرخ مرچ شامل کر کے خوب بھونیں یہاں تک کے تیل اوپر آجائے. اب اس میں نمک ڈالیں اور حسب ضرورت پانی شامل کر دیں. اور اس میں کریم بھی ڈال کر آنچ ہلک کر دیں.
ایک پیالی میں پنیر، آلو، ہری مرچ، کارن فلور، اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اب اس مرکب سے درمیانے سائز کے گول گول کوفتے بنائیں اور درمیان میں کشمش بھی رکھ دیں. تھوڑا سا کارن فلور الگ پیالی میں رکھیں اور ان کوفتوں کو اس میں ڈپ کر کے تل لیں. اب تمام کوفتے سالن میں ڈال دیں. پنیر سے گارنش کر لیں. مزیدار ملائی کوفتہ تیار ہے گرم گرم نان کے ساتھ لطف اندوز ہوں.