islamic stories in urdu

سعودی عرب کی پہلی خاتون جس نے سرعام گانا گایا.

Loulwa-Al-Sharif

سعودی عرب کی حکومت کی بدلتی ہوئی پالیسیوں کے مطابق سر عام موسیقی اب ملک میں بین نہیں رہی ۔ اس بات کا انکشاف اس دن ہوا جب حال ہی میں لولوا الشریف نامی ایک خاتون گلوکارہ نے ایک پبلک پرفارمنس میں اپنی خوبصورت اور اعلی آواز سے عوام کے دل جیت لئے ۔ بلاشبہ سعودی عرب میں ایسی چیز کا وقوع پذیر ہونا ایک بہت عجیب سی بات لگتی ہے مگر پچھلے کچھ عرصے سے سعودی حکومت نے جہاں تفریحات کے لئے اور چینل عوام کے لئے بناے ہیں جیسے سینیما اور تفریحی پارک وغیرہ وہیں اب موسیقی کو سرکاری تفریحی چینل بنا دیا گیا ہے ۔
حکومت کے اس اقدام پہ جہاں پبلک بہت خوش ہے وہیں ایک بڑا طبقہ اسکو تنقیدی نگاہ سے بھی دیکھتا ہے اور گلوکارہ پہ بھی کافی لوگوں نے تنقید کی ہے ۔ گلوکارہ لولوا الشریف نے عوام کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ ان کا مقصد موسیقی اور اپنی دلکش آواز سے عوام کو محبت اور امن وآشتی کا پیغام دینا ہے ۔

error: Content is protected !!