مرغی چار پیسز ، آلو چار عدد( درمیان سے کاٹ کر دو حصے کر لیں)، لہسن 15 جوے سلائس کر لیں، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ، زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ، نمک حسب ضرورت، کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، پودینہ آدھی گٹھی( چاپ کر لیں)، جائفل پاؤڈر ایک چٹکی، روز میری ایک چٹکی، تھائیم ایک چٹکی
لبنانی بیکڈ چکن بنانے کا طریقہ
مرغی کے پیسز کو دھو کر خشک کر لیں. سینے کا حصہ کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں. بلینڈر میں لہسن، زیتون کا تیل، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور لیموں کا رس ڈالیں اور بلینڈ کر لیں. مرغی کے تمام حصوں پر کٹ لگائیں، پھر بلینڈ کیا ہوا مکسچر اور دوسرے مصالحے چاروں طرف لگائیں. اوون کو 200 ڈگری پر گرم کر لیں.
مرغی کے حصوں کو بیکنگ شیٹ پر تھوڑے فاصلے سے رکھیں. اور ان کے درمیان آلو کے ٹکڑے بھی رکھیں. اور اوون کو بیک کرنے کے لئے رکھیں. دو سے تین مرتبہ پندرہ منٹ کے بعد ٹرے کو نکالیں اور مرغی کے ٹکڑوں میں پھر سے مصالحہ لگائیں اور بیک ہونے کے لئے رکھ دیں. لہسن کے چند جوے بھی بیکنگ ٹرے میں آلوؤں کے ساتھ ہی رکھ دیں اور اس پر بھی وہی بلینڈ کیا ہوا مکسچر لگا دیں جب اچھی طرح چکن گل جائے تو ٹرے نکال لیں. لبنانی چکن بیکڈ سٹائل تیار ہے. گرما گرم سرو کریں.