Lahore Zoo Safari
لاہور پنجاب وائلڈ لائف سفاری پارک کی انتظامیہ کو کچھ عرصے سے ایک نئے چیلینج کا سامنا ہے ۔ سفاری پارک میں موجود شیروں کی بیماری نے انکو تشویش میں ایسے مبتلا کر دیا ہے کہ چار شیر فالج کا شکار ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ سے لی گئی رپورٹ کے مطابق ان میں دو مادہ اور دو نر شیر شامل ہیں ۔ سفاری پارک کے مینیجر شفقت چودھری نے بتایا کہ ڈاکٹر سے معائنہ کرانے پر پتہ چلا ہے کہ ان شیروں کو فالج کا اثر انکی کمر پہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے شیروں کی طرح چل پھر نہیں سکتے ۔
مزید انھوں نے بتایا کہ یہ بیماری ان شیروں میں چھ ماہ کی عمر کو پہنچنے پہ شروع ہو جاتی ہے ۔ فالج زدہ شیروں کی عمر تین سے چار چار سال کے لگ بھگ ہے ۔ ڈاکٹر کی تشخیص پہ پتہ چلا کہ خوراک میں بیف کی زیادتی کی وجہ سے ان میں کیلشیم کی کمی اور فاسفودس کی زیادتی ہو جاتی ہے جس سے وہ اتنی جلدی اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر کے مطابق انکے بچے بھی اس بیماری کا اثر ایک موروثی بیماری کے طور پر کریں گے ۔