Lahore governor house

گورنر ہاؤس لاہور عوام کی ملکیت ہے : چوہدری سرور گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نےاپنے گورنر ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گورنر ہاؤس کے عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد پہلے ہی دن دورہ کرنےوالےعوام کی تعداد چار ہزار رجسٹر کی گئی ۔ انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ریاست کے اعلی ادارے اور انکی عمارا بشمول گورنر ہاؤس سب پہ عوام کا پورا حق ہے کیونکہ یہ عوام ہی کے دیے ہوے ٹیکسز اور دیگر مد میں دی گئی رقوم سے تعمیر ہوے اور چل رے ہیں ۔ چنانچہ عوام کو ہورا حق حاصل ہے کہ وہ انکو دیکھیں اور ذمہ دارانہ روّیے کے ساتھ محسوس کریں کہ انکا دیا گیا پیسہ کن کن جگہوں پہ استعمال ہوا اور کیوں ہوا ۔
گورنر ہاؤس لاہور کے عوام کے دورہ کے بعد چودھری سرور کے بیان کے مطابق اب اگلے اتوارگورنر ہاؤس مری جو کشمیر پوائینٹ پر واقع ہے، بھی پبلک کے لیے کھولا جاے گا ۔مری کے عوام کو اس کا دورہ کرنے کی دعوت عام ہے ۔
گورنر پنجاب کے مطابق ان سب اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کو یہ شعور اور احساس دلانا ہے کہ انکو اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہونے اور اس مسئلے کے حل کے لیے فکر انگیزی ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں مری کےعوام کودرپیش مشکلات کا جائزہ بھی لیا جاے گا جن میں بنیادی سہولیات سے محرومی کے علاوہ یونیورسٹی کا قیام بھی ایک بہت ضروری امر ہے ۔ اسی مقصد کے پیش نظر عوام کو گورنر ہاؤس کس دورہ بھی کرایا جاے گا تا کہ ان میں خود یہ شعور بیدار ہو کہ وہ کن سہولیات سے محرومہیں جبکہ حکمران طبقے کی پر تعیّش زندگی کیا معیار ہی کچھ اور ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو بہت سراہا . اور کہا کہ عوامکو ان چیزوں کا شعور دینے کے لیے ہی اتنے سال عمران خان نے جدوجہد کی اور ایس کئی کاوشوں سے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جاے گا.

error: Content is protected !!