اچھی صحت کے لئے ورزش بہت ضروری ہے اور ورزش کے ساتھ ساتھ وقت پر سونا، وقت پر جاگنا، صحت مند خوراک اور باقائدگی سے ورزش ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں بہت مدد گار ہے. مگر اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپکو مناسب خوراک کے استعمال کا پتا ہونا چاہئے. آج کل کی خواتین کو ورزش کی اہمیت کا اندازہ ہو چکا ہے. خواتین جم بھی بکثرت استعمال کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ان لائن یوگا تربیت کی مدد سے وہ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا چکی ہیں. اور وہ چاہے تعلیم سے وابستہ ہوں گھر کے کاموں میں یا ملازمت کر رہی ہوں وہ ورزش کے لئے وقت ضرور نکالتی ہیں. ماہرین کے کہنے کے مطابق اپنی مرضی سے خوراک کھانا یا چھوڑنا نہیں چاہئے بلکہ اپنے معالج سے مشورہ کر کے پھر ہی اس پر عمل کرنا چاہئے. اسی طرح ورزش سے متعلق بھی آپ کسی ماہر ایکسر سائز ٹرینر سے رابطہ کر کے تبھی کوئی بھی ورزش کر سکتے ہیں. کچھ خواتین خوراک اور ورزش کی تکنیک سے تو بخوبی واقف ہوتی ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتیں کہ کون سا کام ورزش سے پہلے ہونا چاہئے اور کس حالت میں ورزش نہیں کرنی چاہئے. پانچ کام ایسے ہیں جنہیں ورزش سے پہلے کرنا بہت ضروری ہے.
پانی کی کمی: ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے ایک یا ڈیڑھ لیٹر پانی پینا ضروری ہے. جو خواتین بنا کھائے پئے ورزش کرتی ہیں وہ ورزش کے بعد گیس کی تکلیف کا شکار ہو جاتی ہیں. یہ بہت بڑے نقصان کی بات ہے کہ آپ خالی پیٹ یا پانی کی کمی کے ساتھ ورزش کریں.
ورزش سے پہلے کھانا: ماہرین کے مطابق ورزش سے پہلے پھل یعنی کیلے، سیب، اچھے کاربوہائیڈریٹ، پروٹین شیک اور پروٹین بار کا استعمال بہتر ہے. وزن متناسب رکھنے کے لئے روزانہ ورزش کرنا اچھی بات ہے. لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ورزش سے پہلے غذایت حاصل کرنے کے لئے اس کے اصول پر بھی عمل کرنا ضروری ہے. ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے کچھ صحت مند چیز کھا لیں جس سے آپ کو ورک آوٹ میں مدد ملے گی.
ورزش کی تیاری: آپکی ورزش کے معمول میں ایرو بکس وغیرہ شامل ہوگا اور آپ وارم اپ کرنے کا بھی اپنا ایک مخصوص طریقه ہوگا لیکن فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ آغاز ایروبکس سے کیا جائے اس کے بعد اسپلٹ اسکاٹ، پش اپ، سنگل ارم ڈم بیل رو، منی بینڈواک اور اینکل موبلیٹی ڈرل ترتیب وارکریں.
منصوبہ ترتیب دینا: ورزش سے پہلے اس کے لئے منصوبہ ترتیب دینا بہت ضروری ہے. ورزش کون سی کرنا ہے کتنے منٹ کرنی ہے، آغاز اور اختتام کیسے کرنا ہے. کتنی دیر کرنی ہے اور کتنی دیر آرام کرنا ہے اور اس کا دورانیہ کتنا ہوگا اگر یہ باتیں پہلے ہی کنفرم ہوں تو ورزش کرنا اور اس پر توجہ رکھنا آسان ہو جائیگا.
ورزش سے لطف اندوز ہونا: ورزش کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنا لینے سے اس میں آسانی ہو جائے گی اکثر خواتین وزن بڑھنے کے سبب ورزش کرتی ہیں لیکن یہ بیزاری سے کرنے والا کام نہیں ہے اَپ کو اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہئے، اپنے لئے ورزش کا لباس تیار کریں، موسیقی کا انتخاب کریں، جب آپ خوش ہو کر ورزش کا انتخاب کرینگی تبھی آپ کو اس کا زیادہ فائدہ حاصل ہوگا.