Funny News

اجازت ملتے ہی خاتون ڈرائیور کا دلچسپ کار ایکسیڈنٹ

سعودی عرب میں عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت مہنگی پڑگئی:

کل مورخہ 24 جون کو سعودی خواتین کو خود ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ملنے پر پہلاڈرائیونگ کا دن تھا ۔ پہلے ہی دن ایک سعودی خاتون کی گاڑی کو عبدالعزیز روڈ پہ حادثہ پیش آگیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بس گاڑی کو کو ہی نقصان پہنچا ۔ جیسا کہ تصویر میں واضح ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ نیچے کی طرف ہے جبکہ پچھلا اوپر کی طرف اٹھا ہوا ہے ۔
خبروں کے مطابق یہ خاتون پہلی سعودی خاتون ڈرائیور کا اعزاز لے کر گاڑی سڑک پہ لائی تھیں ۔ مجدولین العتیق نامی اس خاتون کی ڈرائیونگ کی پریکٹس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی. سعودی حکومت نے انہی خدشات کی بنا پر سڑکوں پہ پولیس کی تعداد کافی بڑھا کر تعینات کی ہے کہ خواتین کو ابھی ڈرائیونگ کی زیادہ پریکٹس نہیں اور کسی حادثے کی صورت میں پولیس مددگار ثابت ہو ۔ خواتین ڈرائیوروں کی پہلے ڈرائیونگ کے دن سعودی شہزادہ الولید بن طلال بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی لے کر نکلے اور گاڑی انکی بیٹی نے ڈرائیو کی تھی ۔

error: Content is protected !!