kashmiri soup recipe in urdu

موسم سرما کی روایتی سوغات | کشمیری سوپ

بنانے کے اجزاء:

بکرے کا گوشت: ٢٥٠ گرام ( بغیر ہڈی)

پیاز: آدھا کپ ( باریک کٹی ہوئی)

ثابت کالی مرچ: پانچ یا چھ عدد

لونگ: چار عدد

سونف: ایک چمچ

بڑی الائچی تین عدد

نمک حسب ذائقہ

لہسن کی پوتهی ایک عدد

دہی: تین چوتھائی کپ

زعفران ایک چٹکی

سوکھے ادرک کا سفوف: ایک چمچ

دار چینی: دو انچ کا ٹکڑا

سرسوں کا تیل: ایک چمچ

سفید زیرہ: آدھا چمچ

بنانے کا طریقہ:

دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ اور گوشت ڈال کر بھونیں، بھونتے وقت آنچ تیز ہونی چاہئے.پانچ منٹ تک گوشت تلنے کے بعد اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں.

ایک ململ کے کپڑے میں دار چینی، کالی مرچ، سونف، لونگ، اور بڑی الائچی ڈال کر پوٹلی بنا لیں اور اس پوٹلی کو دیگچی میں ڈال دیں. اس دیگچی میں  نمک، سوکھے ادرک کا سفوف، لہسن کی پوتهی، اور زعفران کے ساتھ چار کپ پانی دیگچی میں ڈال دیں. دیگچی کو ڈھک کر پکنے دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے.

دیگچی کو چولہے سے اتار کر اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں. ٹھنڈا ہونے کے بعد لہسن کی پوتهی کو اچھی طرح نچوڑ لین اور گودا دیگچی میں ڈال دیں پوٹلی کو بھی نچوڑ کر نکال لیں اور تمام اجزاء کو پوٹلی سمیت پھینک دیں. سوپ کی دیگچی میں موجود گوشت کو نکال کر الگ رکھ دیں. ایک پیالی میں دہی پھینٹ لیں اور اسے بھی سوپ میں شامل کر دیں. دہی ملانے کے بعد دیگچی کو پھر سے چولہے پر رکھ کر ایک ابال دیں. اب اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں. کشمیری سوپ تیار ہے.

error: Content is protected !!