kaju ki burfi recipe in hindi

کاجو کی برفی

اجزاء:

کاجو: ایک پیالی، چینی آدھی پیالی، پانی ایک چوتھائی پیالی، چاندی کے ورق سجانے کے لئے

کاجو کی برفی بنانے کی ترکیب :

کاجو کو باریک پیس لیں. ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں. جب چینی پگھل جائے اور ابال آجائے اور آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں کاجو کا سفوف ڈال دیں اور اس وقت تک پکاتی رہیں کہ جب تک پانی چینی اور کاجو کا مرکب گاڑھا نہ ہو جائے اس بات کا خیال رکھنا کہ یہ مرکب نرم اور لچکدار ہونا چاہئے، سخت اور خشک نہیں. اگر کسی وجہ سے مرکب سخت ہو جائے تو اس میں گھی یا مکھن شامل کر کے نرم کر لیں. اب ایک پلیٹ میں بٹر پیپر پھیلائیں اور گرم گرم مرکب کو پلیٹ میں نکال لیں اور ایک بٹر پیپر مرکب کے اوپر بھی پھیلا دیں. اب کسی بیلن کی مدد سے مرکب کو سیدھا کر لیں. مرکب کی موٹائی ایک چوتھائی انچ ہونا مناسب ہے. اب اوپر بچھا ہوا بٹر پیپر ہٹا دیں. اور چھری سے اسے جس شکل میں بھی آپ کاٹنا چاہیں کاٹ لیں. کاجو کی برفی تیار ہے. چاندی کا ورق بچھا کر پیش کریں.  

خون میں کولسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے اور ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے کاجو کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے.

error: Content is protected !!