پاکستان کی پہلی وی وی آئی پی ٹرین 262 مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی روانہ ہو گئی ـ یہ ٹرین سولہ گھنٹے میں کراچی پہنچے گی ـ یہ پاکستان کی واحد ٹرین ہے جو تمام تر جدید سفری سہولیات سے آراستہ ہے ـ اس میں ڈائیننگ کی جدید سہولیات کے علاوہ فری وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے ـ
اس ٹرین میں اے سی کی سہولت ہونے کی وجہ سے مزید لگژری موجود ہے ـ وزیر اعظم نے اس ٹرین کا افتتاح کرتے ہوےء کہا کہ یہ ٹرین ضرور اپنے اہداف پورے کرے گی اور اسکے علاوہ اگر اسکے معیار کو اسی طرح برقرار رکھا گیا تو یقینی طور پر لوگ ہوائی جہاز کے سفر پر اسکو ترجیح دیں گے ـ
اس ٹرین کا کرایہ بالغ افراد کے لئے چھ ہزار روپے جبکہ بچوں کے لئے چار ہزار نو سو روپے مقرر کیا گیا ہے ـ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسی طرح آہستہ آہستہ حکومت مزید بھی ریلوے میں جدید تبدیلیاں لائے گی اور باقی ٹرینوں کو بھی انہی خطوط پر بہتر بنایا جائگا ـ