pakistani news

سعودی عرب بنا رہا ہے ایک شاندار ڈزنی لینڈ

سعودی عرب کے شہزادہ سلمان نے سعودی عوام کے لئے ایک اور بہت بڑا اعلان کر دیا ہے کہ اب سعودی عرب میں ڈزنی لینڈ کی تعمیر شروع ہو گی ۔ شہزادہ سلمان نے جہاں تفریحات کے لئے سعودی عرب کو فیشن ویک اور سینیما جیسے بڑے مواقع دئیے ہیں وہیں ڈزنی لینڈ پارک کی صورت میں ایک بہت بڑی تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو بیرونی سرمایہ کاری اور آمدنی کا ایک بہت بڑا اور سنہری موقع فراہم کیا ہے ۔ آفیشل اطلاعات کے مطابق یہ پارک سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں واقع علاقہ قدیہ میں بنایا جائیگا ۔ اس میں ڈزنی کے تھیم پارک کے ساتھ ساتھ سفاری ایریا اور موٹر فیلڈ کی تحریر ہو گی ۔ سعودی اتھارٹیز کے مطابق اس پارک کی صورت میں سعودی عرب کو 30ملین کے قریب قریب بیرونی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا اور اسکے علاوہ 2030 تک اس میں آنیوالے عوام کی تعداد 17 ملین تک پہنچ جائیگی ۔شہزادہ نے اسی لئے اسکو ایک 2039 وژن پارک کا ٹائٹل دیا ہے۔
عوام میں شہزادہ سلمان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس قسم کے اقدامات ہیں ۔ یہ اعلان شہزادے نے کچھ روز پہلے ہی ایک تقریب میں کیا جہاں شہزادے کا بیٹا محمد بن سلمان بھی موجود تھا ۔

error: Content is protected !!